ثانیہ مرزا کی پاکستان کپتان بابر اعظم کو دھمکی

   

کراچی ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے انہیں پسندیدہ بھابھی نہ کہنے پر مصنوعی غصے کا اظہار کرتے ہوئے مارنے کی دھمکی دے دی۔ہواکچھ یوں کہ شعیب ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکرکٹر بابر اعظم سے لائیو سیشن پرگفتگو کررہے تھے اور بابر اعظم شعیب ملک کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ لائیو سیشن کے دوران دونوں کرکٹرز اپنے تجربات اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مداحوں کوآگاہ کررہے تھے۔سوال جواب کے دوران شعیب ملک نے بابراعظم سے پوچھا کہ ٹیم میں جتنے بھی شادی شدہ کرکٹرز ہیں ان کی بیویوں میں سے وہ کس بھابھی کوسب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ بابر اعظم نے بڑا سوچ سمجھ کے جواب میں سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز کا نام لیا۔اس جواب کے ساتھ ہی شعیب ملک کی اہلیہ نے لائیو سییشن کے دوران کمنٹ سیکشن میں مذاق میں ناراضی کا اظہار کیا اورکہا کہ میں تمہیں قتل کردوں گی۔ یہی نہیں ثانیہ مرزا نے ایک اورتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب انہیں ثانیہ مرزا کے گھر صوفے پر سونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اس بات پر سابق پاکستانی کرکٹر اظہر محمود کی بیوی ایبا قریشی نے بھی خود کو پسندیدہ بھابی کے طور پر منتخب نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کو اب ان کے گھر آنے کی بھی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب سرفرا احمد کی اہلیہ خوشبخت نے بابر اعظم کا شکریہ اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اداکیا۔