ثانیہ کا ویب سیریز میں کریئر کا آغاز

   

حیدرآباد۔ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ ثانیہ مرزا ایم ٹی وی نِشڈ تن الون ٹوگیدر سیریز سے ڈیجیٹل کریئرکا آغازکریں گی۔ اس ضمن میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد دق (ٹی بی) کے بارے میں شعور اجاگرکرنا ہے۔ اس سال جنوری میں شروع ہونے والے ٹی وی شو ایم ٹی وی نششد کا ڈیجیٹل اسپن آف ، سیلف شاٹ ایتھوم سیریز ٹی بی کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور مناسب ادویات کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کی ضرورت کو نمایاں کرتا ہے ، خاص طور پر کوویڈ۔19 کے بحرانی دور میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ٹی بی بدستور ہمارے ملک میں صحت کا سب سے طویل مسئلہ ہے۔ اس شو میں ایک نوجوان جوڑے کا کردار وکی اور میگھا (سید رضا احمد اور پریا چوہان )نے ادا کیا ۔ ثانیہ لاک ڈاؤن کے دوران نوجوان جوڑے کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتی نظر آئیں گی۔ پانچ قسطوں کی سیریز نومبر کے آخری ہفتے میں ایم ٹی وی انڈیا اور ایم ٹی وی نیشڈ کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر شروع ہوگی۔