جائیداد ہڑپ کر باپ کو بے گھر کرنے والے بیٹے گرفتار

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے مدھیرا میں باپ کی 3 کروڑ روپئے مالیتی جائیداد حاصل کرکے 79 سالہ باپ کو بے گھر کردینے والے تین بیٹوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں بیٹوں نے اپنی ماں کے زیورات بھی چھین لئے تھے تاہم ایک بیٹے نے اپنی ماں کو ساتھ رکھا ہوا تھا کیونکہ اس کے نام پر اب بھی چھ ایکڑ اراضی موجود ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ان بیٹوں نے باپ کے ساتھ انتہائی غیر انسانی برتاو کیا ہے ۔ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔