’جادوئی درخت‘ کو چھونے ہجوم امڈ پڑا کنٹرول کرنے والے 12 پولیس ملازمین زخمی

   

٭ مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آباد میں کم از کم 12 پولیس ملازمین بشمول ایک پولیس اسٹیشن انچارج زخمی ہوگئے جن پر ہجوم نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب پولیس ست پورہ ٹائگر ریزرو میں جمع سینکڑوں لوگوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی تھی، جو جادوئی مہوا درخت کو چھونے کیلئے ایک دوسرے پر بازی لیجانا چاہتے تھے ۔