جادھو کیس میں پاکستان آئی سی جے کے فیصلہ کا پابند

   

اسلام آباد ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن جادھو کیس میں پاکستان انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے فیصلہ پر عمل آوری کا پابند ہے۔ یاد رہیکہ پاکستان کا ایک وفد جمعہ کے روز پراگ کیلئے روانہ ہوا جہاں 18 فبروری سے اس معاملہ کی مزید سماعت ہوگی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 48 سالہ ہندوستانی کلبھوشن جادھو کو پاکستان کی فوجی عدالت نے اپریل 2017ء میں جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ اس فیصلہ کے خلاف ہندوستان نے بھی 2017ء میں ہی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے رجوع کیا تھا۔ آئی سی جے کی ایک 10 رکنی بنچ نے 18 مئی 2017ء کو اس کیس کے اختتام تک پاکستان کو کلبھوشن جادھو کو سزائے موت دینے سے روک دیا تھا۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور آئی سی جے میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

نوازشریف ہاسپٹل منتقل
لاہور، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جمعہ کو جناح ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اب ان کا علاج ہوگا۔ پنجاب محکمہ داخلہ نے جمعرات کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ جناح ہاسپٹل کے جس پرائیویٹ وارڈ میں نواز شریف کا علاج ہو گا ان کووہاں علاج کرانے تک اسے ذیلی جیل قرار دیا گیا ہے ۔