جارجیا کے سابق صدر گرفتار

   

لندن۔ جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاآشویلی کو جلاوطنی سے واپس وطن پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی غریباشولی کے مطابق سابق صدر کو جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ساکاآشویلی کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ وہ بلدیاتی انتخابات سے کچھ دیر قبل یوکرائن سے جارجیا پہنچے تھے۔ انہوں نے فیس بک پر عوام کو اپنی جماعت یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کا کہا تھا۔ جارجیا کے حکام سابق صدر پر سن 2004 سے 2013 کے دوران اپنے دور اقتدار میں اپنے عہدے کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہیں۔ سابق صدر ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔