جازان میں 400 برس قدیم مسجدآج بھی اپنی اصلی حالت میں قائم

   

ریاض: جازان ریجن کے مرکز وادی جازان میں چار سو سال قبل تعمیر کی گئی مسجد آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق تاریخی حوالوں میں ریجن کی قدیم ترین مساجد میں شمار ہونے والی اس مسجد کے سال تعمیر کا ذکر نہیں ہے۔’آثار جازان انسائیکلوپیڈیا‘ ٹیم کی جانب سے مسجد کے محراب اور گنبدوں کے تجزیے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسجد کا طرز تعمیر منفرد ہے لہٰذا اس کی تعمیر کے زمانے کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔جازان کی یہ قدیم مسجد بلد? الریان کے جنوب میں ایک ٹیلے پر واقع ہے جس کا محراب اور منفرد طرز تعمیر نیچے سے بھی دکھائی دیتا ہے۔120 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا مسجد کا قدیم حصہ پائیدار تعمیر کی وجہ سے کئی صدیاں گزرنے کے بعد آج بھی اپنی اصلی حالت میں قائم ہے اور اس میں 100 نمازیوں کی گنجائش ہے۔قدیم مسجد کی تعمیر میں چٹانی پتھروں اور جلے ہوئے گارے کا استعمال کیا گیا تھا جو اس دور میں رائج تھا۔ مسجد کی دیورایں تقریباً ایک میٹر چوڑی ہیں۔ اندرونی حصے میں دو پتھریلے قاعدے ہیں جبکہ گنبدوں کی تعداد چھ ہے۔