جاسوس فیڈریشن کی فلسطین حامی کیخلاف زہرافشانی

   

برلن : جرمنی میں جاسوسوں کی فیڈریشن کے سربراہ نے فلسطین کے حامیوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سامیت مخالف گروہوں کی سخت نگرانی ضروری ہے۔ جاسوسوں کی فیڈریشن کے سربراہ زیباستیان فیلڈر نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے حامی اور اسرائیل مخالف گروہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کی وجہ سے زیادہ جلسے جلوسوں کا انتظام کر سکتے ہیں اور اس کے باعث ان کی سخت نگرانی بہت ضروری ہو چکی ہے۔ فیلڈر نے ملکی سلامتی کے حکام اور اہل کاروں کو کہا کہ وہ ایسے جلوسوں کے دوران سامیت مخالف افراد کو خاص طور پر نگاہ میں رکھیں۔