جامعہ الازہر کے مفتی اعظم ’کرونا وائرس کے خوف سے روزہ نہ چھوڑیں‘

,

   

ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کرونا وائرس اور روزہ کے درمیان میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
مصر۔ جامعہ الازہر کے مفتی اعظم احمد الطیب نے مسلمانو ں سے استفسار کیاہے کہ رمضان کے دوران کرونا وائرس کے پیش نظر یومیہ نمازیں تروایح گھر میں ادا کریں

اللہ تعالی پر بھروسہ رکھیں
وباء کی وجہہ سے مساجد میں نمازوں پر عائد پابندیوں کے پیش نظر اپنے درد اور بے چینی کا اظہار ٹیلی ویثرن پیغام کے ذریعہ امام نے جمعرات کے روز کہاکہ ”سخت مشکل حالات میں اس سال ہم نے ماہ صیام کا استقبال کیاہے“۔

انہوں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اس ”آزمائش“ کے وقت میں خدا پر مکمل بھروسہ رکھیں وہ ہمیں اس مشکل سے نکالیں گے“

روزہ نہ چھوڑیں
روزہ رکھنے کی وجہہ سے قوت مدافعات میں کمی اور سانس لینے میں دشواری کی باتوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مذکورہ امام نے لوگوں سے استفسار کیاکہ وہ ایسی باتوں پر توجہہ نہ دیں باوقار مذہبی اداروں کی باتوں اور رائے پر عمل کریں

روزہ اور کرونا وائرس میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔احرام ان لائن نے امام کے حوالے سے کہا ہے کہ”ڈبلیو ایچ او نے طبی ماہرین کے ساتھ اس بات کی تصدیق کے لئے ایک ہنگامی اجلاس کیاتھا۔ جس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ کرونا وائرس اور روزہ میں کوئی تعلق نہیں ہے“

زکوۃ اور امداد
انہوں نے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اظہار یگانگت کے مظاہرہ کے لئے رمضان کے دوران غریبوں کو زکوۃ امداد ادا کریں