جامعہ نظامیہ میں آج جلسہ تقسیم اسناد ،و عرس شیخ الاسلامؒ

   

حیدرآباد 13 ؍ دسمبر (پریس نوٹ) ۔ علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘ عطاے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ و عرس شریف شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انواراللہ فاروقی ؒ بانی جامعہ نظامیہ جمعرات 14 دسمبر 2023 کو مقرر ہے ۔ 4 بجے دن قرآن خوانی و چادر گل برمزار شیخ الاسلام ؒ پیش کی جائے گی۔ بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد ‘دستاربندی و عطائے خلعت بصدارت مولانا سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد ‘شیخ الجامعہ خطبہ استقبالیہ دیں گے‘ بزبان اردو‘ اور بزبان عربی ‘بزبان انگلش طلبہ جامعہ کی تقاریر ہوں گی ۔ تذکرہ ’’حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ ‘‘ مولانا محمد خالد علی نائب شیخ الادب بیان کریں گے ۔ تعلیمی رپورٹ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ پیش کریں گے۔ مالیہ رپورٹ مولوی احمد محی الدین خان معتمد جامعہ پیش کریں گے ۔ فاضلین جامعہ و حفاظ جامعہ کی خلعت دستار بندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی ۔ تقسیم اسناد ،انعامات اور گولڈ میڈل بدست حضرت امیر جامعہ عمل میں آئے گی۔ سال حال جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طلبہ کو گولڈ میڈل دئے جائیں گے۔ 15 ڈسمبر جمعہ کو بعد نماز عشاء طلبا جامعہ کے زیر اہتمام نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں مدعوشعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، مولوی احمد محی الدین خان معتمد جامعہ نظامیہ نے علماء کرام ‘مشائخ عظام طلبہ قدیم اور عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( راست ) : درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراں خانقاہ نورانی قادری باغ میں 14 دسمبر کو مجلس غوثیہ مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ اکرام حسین قادری نقشبندی کریں گے ۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید محفل درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک حافظ احمد حسین کی ہوگی ۔ بعد محفل سماع منعقد ہوگی ۔ نظامت کے فرائض شیخ سعید احمد باوزیر انجام دیں گے ۔
انتیسویں شریف
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( راست ) : انتیسویں شریف ماہانہ محفل سماع حضرت شاہ محمد قاسم المعروف حضرت شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائی ؒ درگاہ ممدوح اردو شریف عقب پتھر گٹی 29 جمادی الاول مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب سلام خیر الانام و پیش کشی چادر گل و محفل سماع منعقد کی جائے گی ۔ ۔

4 بجے جلوس غلاف مبارک و چادر گل درگاہ شریف پر پیش کی جائیگی ۔۔