جامعہ کے طلباء کے احتجاج پر بولے سنجے راوت! حکومت سے غلطی ہوئی ہے

   

جامعہ کی طلباء کی حمایت میں کھل کر تمام سیاسی پارٹیاں بول رہی، اور حکومت یہ کہتی ہے کہ طلباء پاکستان کی زبان بولنے رہے ہیں۔

شیوسینا کے ترجمان ورکن راجیہ سبھا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارے ہیں، اسوقت پورا ملک جل رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ طلباء کی مانگ پوری کریں، جس طرح ملک میں احتجاج ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت سے غلطی ہوئی ہے۔

راوت نے مزید کہا کہ ”جس زبان میں سرکار بات کر رہی ہے کہ یہ کسی سیاسی پارٹی کا کام ہے یہ لوگ پاکستان کی زبان میں بات کر رہے ہیں“ یہ باتیں ہندوستان کے حکمرانوں کی زبان سے ٹھیک نہیں لگتی۔

مزید کہا کہ پورے ملک میں اگ لگی ہے بات صرف دہلی کی نہیں ہے، آسام میں کس کی حکومت ہے؟ وہاں تو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ ہیں، میگھالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے طلباء کی بری طرح پٹائی کی ہے کئ طلباء زخمی ہوگئے ہیں، ان طلباء کو بھی مارا ہے جو احتجاج میں شریک نہیں تھے۔

YouTube video