جامع مسجد اعظم پورہ میں حج تربیتی کیمپ

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : جامع مسجد اعظم پورہ میں عازمین حج کے لیے کل ہند جمعیتہ المشائخ کے اشتراک سے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا اہم تربیتی کیمپ 28 مئی ہفتہ صبح 10 بجے تا شام 5 بجے منعقد ہوگی ۔ مولانا حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری کا مسائل عمرہ و حج پر تفصیلی خطاب ہوگا ۔ ماڈلس ، چارٹس کے تعاون سے مناسک و مقامات سے متعلق امور کی وضاحت و صراحت کی جائے گی ۔ مولانا سید مصطفی سعید قادری آداب زیارت روضہ رسولؐ پر مفصل روشنی ڈالیں گے ۔ مولانا سید بندگی بادشاہ ریاض قادری سفر حج سے متعلق بیان کریں گے ۔ مولانا صوفی سوالات کے تشفی بخش جوابات دیں گے ۔۔