جانسن اینڈ جانسن کو 230کروڑ روپئے کا جرمانہ

,

   

٭٭ محکمہ انسداد منافع خوری نے جانسن اینڈ جانسن کو جی ایس ٹی قواعد کے تحت خاطی قرار دیتے ہوئے 230کروڑ روپئے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن نے جی ایس ٹی ٹیکس میں کٹوتی کا فائدہ صارفین کو دینے میں ناکام رہا ہے ۔ لہذا 230کروڑ روپئے بطور جرمانہ کمپنی کومرکزی اور ریاستی کنزیومر ویلفیر فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمانہ کی رقم میں سے سب سے زیادہ رقم 54کروڑ روپئے ریاست اترپردیش کو دیا جائے گا ۔