جانوروں کی غیر مجاز منتقلی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

   

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر راؤ کا خطاب
نظام آباد :اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر رائو نے عیدالاضحی کے پیش نظر اپنے چیمبر میں عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی غیر مجاز منتقلی پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی ۔ اڈیشنل کلکٹر مسٹر چندر شیکھر نے کہا کہ ضلع کی سرحد کندا کرتی ، ساٹا پور ، سالورہ ، پوتنگل ، کھڈ گائوں کے علاوہ بین ضلعی پوچم پاڈ، یمچہ ، کمر پلی ، اندلوائی ٹول گیٹ پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کرنے مقامی طور پر موسرا، مانک بھنڈار ، ارسہ پلی ، ورنی روڈ، مامڑی پلی ایکس روڈ پر تنقیح سنٹر قائم کرنے کی ریونیو ، پولیس ، ٹرانسپور ٹ عہدیداروں کو مکمل طور پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ۔قواعد کے خلاف جانور منتقل کرنے کی صورت میں اسے ضبط کرنے اور سیز کردہ مویشیوں کو شلٹر دیتے ہوئے چارہ اور آبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے ، ضرورت پڑنے پر گائوشالہ سے مدد لینے کی خواہش کی ۔ اس کے علاوہ ساٹا پور میں ہر ہفتہ منعقدکئے جانے والے جانوروں کے بازاروں کو دو ہفتہ تک بند رکھنے کی ہدایت دی اور اس خصوص میں پنچایت راج عہدیداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ غیر مجاز منتقلی پر نظر رکھتے ہوئے ضلع سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی اور بقرعید کے موقع پر خوشگوار ماحول قائم کرنے کیلئے نظام آباد ، بودھن کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کھلے عام مقامات پر جانوروں کو ذبح نہ کرنے کی ، سلاٹر ہائوز پر ذبح کرنے اور فضلاء کو روڈ پر ڈالنے کے بجائے پلاسٹک بیاگ میں ڈالنے کی ہدایت دیتے ہوئے میونسپل عہدیداروں کو پلاسٹک بیاگ تقسیم اور سیٹزن کرنے کی ہدایت دی ۔ اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے اس خصوص میں عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر شعور بیدار کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈی سی پی اروند بابو ، آرڈی اوز روی ، سرینواسلو ، راجیشور ، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینمل ہسبنڈری ، ڈاکٹر بھرت ، ڈپٹی ڈائریکٹر بلیغ احمد ، ایم ایچ او ایم اے ساجد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔