جاوید اختر نے ’بلی بائی‘ معاملے میں وزیراعظم کی خاموشی پر اٹھا یاسوال

,

   

ممبئی۔ سینئر اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کے ایک تازہ واقعہ میں مسلم خواتین کے ساتھ ہراسانی پر جس کی چھیڑ چھاڑ والی تصویریں ان کے ہراج کے لئے ان لائن پوسٹ کی گئی ہیں وہ ہر کسی بشمول وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی سے وہ ”خوفزدہ“ ہیں۔

سینکڑوں مسلم عورتیں بشمول معروف شخصیتیں ’بلی بائی‘ بام کے ایک ایپ پر ”نیلامی“ کے لئے پیش کی گئی ہیں جس میں بغیر اجازت او رچھیڑ چھاڑ والی تصویروں کا استعمال کیاگیاہے۔ایک سال سے کم وقفہ میں یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے۔ مذکورہ ایپ پچھلے سال اسی طرح سے کشیدگی پید ا کرنے والے سلی ڈیلس ایپ کے مماثل ہے۔

اختر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہاکہ وہ اس مسلئے پر ”خاموشی“ سے وہ ششد ر رہ گئے ہیں۔مذکورہ 76سالہ نے ٹوئٹ کیاکہ ”یہاں پر سینکڑوں عورتوں کی ان لائن نیلامی ہورہی ہے‘ یہاں پر خود ساختہ دھرم سنسد ہورہا ہے‘ جس فوج‘ پولیس اور لوگوں وک مشورہ دیاجارہا ہے کہ تقریبا200ملین لوگوں کی نسل کشی کریں۔

میں ششد ہوں ہرکوئی خاموش ہے جس میں میرے اپنے وزیراعظم بھی شامل ہیں۔ کیایہ سب کا ساتھ ہے؟“۔اختر کے بیٹے فرحان اختر کے بشمول بہت سارے دیگر فلمی ستارے جیسے سوارا بھاسکر‘ ریچا چڈا‘ شروتی سیٹھ‘ ورون گرور بھی اس واقعہ کو قابل افسوس قراردیاہے۔