جاپان، کرپٹوکرنسی کا کاروبار 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

   

ٹوکیو:جاپان میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا حجم 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے، اس وقت جاپانی حکومت نے 23 میگا کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو ملک میں کرپٹو کرنسی کے قانونی کاروبار کی اجازت دے رکھی ہے جہاں سے سالانہ چالیس سے پچاس ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جس میں سب سے زیادہ تجارت بٹ کوائن نامی کرنسی کی کی جاتی ہے۔دنیا کے کئی بڑے ممالک جس میں امریکہ، برطانیہ، جاپان اور ہندوستان سمیت درجنوں ممالک میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار کی قانونی اجازت حاصل ہے جہاں کے عوام بڑی تعداد میں اس کاروبار سے اپنی آمدنی میں دن دگنی رات چوگنی دولت حاصل کررہے ہیں۔