جاپانی ماہرین نے سمندر میں گھلنے والا پلاسٹک تیار کرلیا

   

ٹوکیو : جاپانی ماہرین کی زیر قیادت کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے پلاسٹک کی ایک نئی قسم تیار کی ہے جو پائیدار ہونے کے ساتھ سمندر میں گھل جاتی ہے۔ نیا پلاسٹک ری سائیکل کیا جا سکتا ہے اور اس سے ماحولیاتی آلودگی اور سمندروں میں مائیکرو پلاسٹک کے جمع ہونے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پلاسٹک کی نئی قسم بے رنگ اور شفاف ہے اور پولی پروپیلین جتنی مضبوط اور حدت برداشت کرسکتی ہے۔