جاپان: ایئرپورٹ کے رن وے میں دوسری عالمی جنگ کا امریکی بم پھٹ گیا

   

ٹوکیو : جاپان کے شہر ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر دوسری عالمی جنگ کا دبا ہوا امریکی بم پھٹنے سے رن وے پر بڑا گڑھا پڑ گیا جس کے بعد 80 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اے پی کے مطابق مغربی جاپان میں واقع میازاکی ایئرپورٹ پر جب دھماکہ ہوا اس وقت قریب کوئی طیارہ موجود نہیں تھا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور پولیس کی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دھماکہ 500 پاؤنڈ کے امریکی بم کی وجہ سے ہوا، جبکہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایئرپورٹ کے قریب واقع ایوی ایشن ا سکول کی طرف سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دھماکے کے بعد اسفالٹ کے ٹکڑے ہوا میں اڑ رہے تھے۔ جاپان کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں ٹیکسی وے میں مبینہ طور پر تقریباً 7 میٹر چوڑا اور 3 فٹ گہرا گڑھا دکھایا گیا ہے۔