ٹوکیو : جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب ناریتا ہوائی اڈے سے فوکوکا کیلئے روانہ ہونے والی پرواز کو بم کی جھوٹی اطلاع ملنے پر جوبو بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جیٹ سٹار ایئر ویز نے ایک بیان میں کہا کہ ناریتا ہوائی اڈے کو صبح سویرے ایک آدمی نے جرمنی سے کال موصول ہوئی، جس میں انگریزی میں کہا گیا کہ جیٹ اسٹار طیارے کے کارگو ڈبے میں ایک 100 کلو گرام کا پلاسٹک بم موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ میں میں 136 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔