منگلورو۔ایک 25سالہ بجرنگ دل کے لیڈر اور تین دیگر نابالغ لڑوں کے خلاف کرناٹک کے دکشنا کنڈا ضلع میں پولیس کے بموجب ایک لڑکے کے ساتھ مارپیٹ اور جبراً ’جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی وجہہ سے ان پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
چند دن قبل فرقہ وارانہ نوعیت سے حساس علاقے بنتوال تعلقہ میں یہ واقعہ پیش آیا تھا مگر اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر جمعرات کے روز متاثر ہ لڑکے کی جانب سے پولیس میں شکایت کے بعد وائرل ہوا ہے۔
شکایت کی بنیاد پر وٹل پولیس اسٹیشن میں بجرنگ دل لیڈر کانیان کے دنیش اور تین نابالغ لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
مذکورہ چاروں نے کوڈتاما گرو گاؤں سے تعلق رکھنے والے لڑکے کوایک اسکول گروانڈ میں گھیر لیاتھااور پولیس کے بموجب اس کو مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
مذکورہ لڑکے کو ”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے پر مذکورہ چاروں نے مجبور کیااورپولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے پا کٹ سے پیسے بھی چین لئے تھے