جب ایس ایم دھونی نے اپنی سادگی سے پاکستانی اداکارہ ماتھیرا کے دل جیت لیا۔

,

   

ایک پاکستانی اداکارہ جس کا ماتھیرا محمد ہے نے ایم ایس دھونی سے اپنی ایک ملاقات کا انکشاف کیا جس کی وجہہ سے وہ اس کرکٹر کا ایک بڑی فائن ہوگئیں ہیں۔

ایم ایس دھونی ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو نہ صرف اپنے کھیل سے لوگوں کا دل جیت لیتے ہیں بلکہ اپنے اچھے کاموں کے سبب بھی لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔ایک پاکستانی اداکارہ نے ایک واقعہ کا ذکر کیاتھا جس سے پھر ایک مرتبہ یہ ثابت ہوگیا کہ ماہی سنہری دل کے حامل ہیں۔

ایک پاکستانی اداکارہ جس کا ماتھیرا محمد ہے نے ایم ایس دھونی سے اپنی ایک ملاقات کا انکشاف کیا جس کی وجہہ سے وہ اس کرکٹر کا ایک بڑی فائن ہوگئیں ہیں۔

مذکورہ واقعہ 1998ایشیاء کپ کے وقت کا ہے۔ماتھیر ا نے کہاتھا کہ وہ اسی ہوٹل میں ٹہری ہوئی تھی جس ہوٹل میں ہندوستانی او رپاکستانی کھلاڑی تھے۔انہوں نے کہاتھا کہ وہ پسندیدہ پاکستانی کھلاڑیوں سے اٹوگراف لینا چاہتی تھیں مگر جب وہ رجوع ہوئیں تو انہیں بے رحمی کے ساتھ انکار کردیاگیا۔

اس واقعہ سے ماتھیرا کو دلبرداشتہ دیکھ کر دھونی ان کے قریب ائے اور ادکارہ سے استفسار کیاکہ کیاانہیں دھونی کا اٹوگراف چاہئے۔

ماتھیرا خوشی سے راضی ہوگئیں اور پھر ”کیپٹن کول“ نے اپنے پیچھے کی ایک سیٹ انہیں فراہم کی اور ماتھیرا سے کچھ دیر با ت چیت بھی کی تھی۔

دھونی کے اس رویہ نے ماتھیرا کی شکل میں انہیں ایک بڑا فائن دیا ہے۔ حالانکہ میدان میں مظاہرہ نہ کرنے کی وجہہ سے دھونی کو شدید تنقید وں کاسامناکرنا پڑتا ہے‘

اس کے باوجود دھونی کے چاہنے والے بھی کم نہیں ہے جو ہمیشہ دھونی کے ساتھ کھڑے دیکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں ہوئی ورلڈ کپ مقابلے میں بھی کئی لوگوں نے سوشیل میڈیا پر دھونی کو مشورہ دیا کہ وہ اب ریٹائر ہوجائے‘

مگر ان حامی جن میں مشہور شخصیتیں بھی شامل ہیں نے درخواست کی کہ وہ اتنا جلدی کھیل نہ چھوڑیں۔