جدہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز حادثے سے بچ گئی

   

اسلام آباد : جدہ سے کراچی آنیوالی غیر ملکی پرواز حادثے سے بچ گئی، لینڈنگ سے قبل جہاز سے پرندہ ٹکرایا تھا۔ایئر لائن حکام کے مطابق کپتان نے مہارت سے طیارے کو بحفاظت اتار لیا، تاہم پرندہ ٹکرانے سے انجن کو نقصان پہنچا۔ایئر لائن حکام نے بتایا کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے، کل صبح انہیں جدہ روانہ کیا جائے گا۔