جدہ قونصل خانہ جنرل آف انڈیا میں IGNOU کا کانوکیشن

   

قونصل جنرل جناب فہد احمد خان سوری کی بطور مہمان خصوصی شرکت
جدہ ۔ 2 ۔ مئی ( سیاست نیوز ) اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کا 39 واں کانووکیشن کامیابی کے ساتھ جدہ میں قونصل خانہ جنرل آف انڈیا میں منعقد ہوا ۔ جو سعودی عرب میں ہندوستانی اعلی تعلیم کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر عزت مآب جناب فہد احمد خان سوری ، قونصل جنرل آف انڈیا ، جدہ جبکہ مہمان اعزاز کے طور پر ڈاکٹر محمد عمران ، پرنسپل انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ شریک ہوئے ۔ کانووکیشن میں سعودی عرب بھر سے فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں ۔ جس میں اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ نظام کے تحت ان کی محنت اور تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا ۔ تعلیمی برتری کا جشن تقریب کی خاص جھلک محترمہ وفرا خانم کی کامیابی تھی ۔ جنہوں نے ایم اے انگلش میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نے IGNOU سے نہ صرف یونیورسٹی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی بلکہ دنیا بھر کے 25 سے زائد اوورسیز اسٹڈی سنٹرز کے طلبہ میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ Educational Consulting & Guidance Services(ECGS) کی جانب سے فراہم کردہ تعلیمی رہنمائی اور تعاون کا مظہر ہے ۔ قیادت اور خدمات کی کامیابی ریاض ملا کی بصیرت افروز اگنو سعودی عرب میں قیادت کا نتیجہ ہے ۔ اپنے خطاب میں جناب ریاض ملانے کہا کہ ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ہر طالب اگنو علم کو معیاری اور قابل رسائی تعلیم فراہم کی جائے اس کے ذریعے ہم ہزاروں طلبہ کے تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ A/M
اسی طرح مہد احمد نے بھی طلبہ کی رہنمائی اور انتظامی امور میں اہم کردار ادا کیا ۔ مہمان خصوصی جناب فہد احمد خان سوری نے کہا کہ تعلیم ایک طاقتور ذریعہ ہے جو افراد اور کمیونٹیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے ۔ مہمان اعزاز ڈاکٹر محمد عمران نے کہا کہ ’’ مسلسل سیکھنے کا عمل ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہے ۔ ‘‘ بھارتی کمیونٹی کیلئے ایک یادگار موقع اس تقریب میں معزز شخصیات ، اساتذہ ، طلبہ اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی جس نے اسے ایک یادگار موقع بنادیا ۔