جدہ میں ہائپر مارکیٹ دوسری مرتبہ بند

   

جدہ ۔12 جون(سیاست ڈاٹ کام)بلدیہ جدہ نے پرنس ماجد اسٹریٹ پر واقع معروف شاپنگ سنٹرکو احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دوبارہ مہر بندکردیاہے۔ مقامی ویب نیوز کے مطابق علاقائی بلدیہ کے سیکرٹری محمد الزھرانی نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو اور عوام الناس کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے متعدد ضوابط وضع کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا لازمی ہے، ایسے ادارے اور شاپنگ سنٹرز جہاں مقررہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیاجاتا ان کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھاجائے۔