جرائم کی روک تھام کی کوشش شاد نگر میں کارڈن سرچ کے موقع پر ڈی سی پی پرکاش ریڈی کا بیان

   

شاد نگر۔/20 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شاد نگر کے فرخنگر میں واقع اندرا نگر کالونی اور اس کے اطراف و اکناف میں پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کارڈن سرچ کے دورا ن پولیس نے گاڑیوں کے کاغذات اور مکانات میں رہنے والے افراد کے آدھار کارڈس کی تنقیح کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔ کارڈن سرچ کے دورا ن پولیس نے کئی ایک ٹووہیلر آٹوز اور فور وہیلر گاڑیوں کو ضبط کیا۔ کارڈن سرچ پورا ہونے کے بعد شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے اپنی کالونیوں کے علاقوں میں سی سی کیمرے نصب کرنے سے کافی حد تک جرائم پر کنٹرول ہونے کے امکانات رہتے ہیں۔ اے سی پی سریندر، سرکل انسپکٹر ٹاون شاد نگر سری دھر کمار، ایس آئیز اور بھاری پولیس جمعیت کو متعین کرتے ہوئے کارڈن سرچ کیا گیا۔ ڈی سی پی شمس آباد پرکاش ریڈی نے کہا کہ کارڈن سرچ کے دوران پولیس نے 70 ٹووہیلر گاڑیاں،8 آٹوز اور ایک عدد کار کو تحویل میں لے لیا ۔ تحویل شدہ گاڑیوں کے کاغذات کی تنقیح کے بعد کاغذات صحیح پائے جانے پر گاڑیوں کو چھوڑ دیا جائے گا اور جن گاڑیوں پر پولیس کے چالانات ہوں گے ویسی گاڑیوںکے مالکین چالان کی رقم ادا کرنے کے بعد گاڑیوں کو واپس کردیا جائے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے اپنی کالونیوں میں سی سی کیمرے نصب کروانے پر زور دیا۔ کارڈن سرچ کے دوران دیگر عوامی مسائل سے بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ عوامی درپیش مسائل جو محکمہ سے وابستہ ہوں گے وہ مسائل کے متعلق محکمہ کو توجہ دلائی جائے گی اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر اے سی پی شاد نگر سریندر، شاد نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر سریدھر کمار، اطراف واکناف اور مقامی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئیز اور دیگر پولیس ملازمین موجود تھے۔