جرمنیا ایئرلائن کے دیوالیہ ہونے کا اعلان

,

   

برلن ۔ 5 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) برلن سے اپنی سرگرمیاں چلانے والی ایرلائن جرمنیا نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور فوری اثر کے ساتھ اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ منگل کے روز یہ بیان جاری کرتے ہوئے ایرلائن نے اہم اطلاع دی جس کے پاس 37 طیارے ہیں جو خصوصی طورپر بحرۂ روم ، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے تعطیلات والے مقام کیلئے چلائے جاتے ہیں کیونکہ جرمنی شہری جو دھوپ کی تمازت سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ، جرمنیا کے ذریعہ پیاکیج ٹور پر روانہ ہوتے ہیں جن کی سالانہ تعداد چار لاکھ ہے ۔ دریں اثناء جرمنیا کے مینجنگ ڈائرکٹر کرسٹین بالکے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری بدبختی ہے کہ ہم نے اپنی مختصر مدتی لیکوئیڈٹی ضروریات کی تکمیل کو کامیابی کے ساتھ پورا نہیں کرسکے جس کے بعد ہمارے پاس سوائے اس کے کوئی اور متبادل نہیں ہے کہ ہم کمپنی کے دیوالیہ ہوجانے کی درخواست داخل کریں۔ ہمیں سب سے زیادہ افسوس ہمارے اسٹاف کے بیروزگار ہوجانے کا ہے جنھوں نے فلائیٹ آپریشن جاری رکھنے کی ہرممکنہ کوشش کی ۔ ہم اپنے تمام مسافرین سے بھی معذرت خواہی کرتے ہیں کہ اب وہ اپنے منصوبہ کے مطابق جرمنیا فلائیٹ سے پرواز نہیں کرسکتے ۔