جرمنی سے افغان تارکین وطن کا ایک اور گروپ بیدخل

   

برلن ۔16فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن حکام نے ایسے 31 افغان تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا ہے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو گئی تھیں۔ ان افغان تارکین وطن کو ایک پرواز کے ذریعے کابل میں مقامی سکیورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔ جرمنی سے ملک بدر کیا جانے والا افغان تارکین وطن کا یہ یہ بتیسواں گروپ ہے۔ افغان تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ کابل اور برلن کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد دسمبر 2016 سے شروع ہے۔ جرمنی میں ان تارکین وطن کی واپسی متنازعہ حیثیت اختیار کر چکی ہے کیونکہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان افغان تارکین وطن کی جنگ زدہ ملک میں واپسی کو غلط قرار دیتے ہیں۔ اب تک 868 افغان تارکین وطن کو جرمنی سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔