جرمنی سے سائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچتے ہی جاں بحق

   

مکہ مکرمہ عمرہ زائر جرمنی سے موٹرسائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔ گلف نیوز کے مطابق جرمنی سے مکہ مکرمہ تک سائیکل پر سوار ایک شامی عمرہ زائر اپنی منزل پر پہنچتے ہی دم توڑ گیا، جرمنی میں مقیم حمص سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شامی شخص غازی جاسم شہادہ نے 73 دن کے سفر کے بعد مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام تک کا سفر مکمل کیا تاہم مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پہنچ کر شہادہ کا انتقال ہوگیا، ان کی نماز جنازہ عظیم الشان مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مکہ مکرمہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔حال ہی میں بین الاقوامی مذہبی سیاحت کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے لاہور سے 25 سائیکل سواروں کے ایک گروپ نے سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی، موٹرسائیکل سواروں کا یہ گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا حرمین شریفین پہنچا تھا، پچیس بائیکرز کا قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچا، اس دوران بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کیا، دوران سفر بائیکرز نے پاکستان کی طرف سے امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام پہنچایا۔