جرمنی میں مراقش کا مشتبہ جاسوس گرفتار

   

برلن : شبہ ہے کہ مراقش کی خفیہ سروس کے لئے کام کرنے والا یہ شخص جرمنی میں مراقش کے حزب اختلاف کے حامیوں کی جاسوسی کر رہا تھا۔ جرمن پولیس نے جمعرات کو فرینکفرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس پر مراقشی سکیورٹی سروسز کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔ اس شخص کو ابتدائی طور پر اسپین میں یکم دسمبر 2024 کو یورپی وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا اور اسے مقدمہ چلانے کے لیے جرمنی منتقل کر دیا گیا تھا۔ استغاثہ نے بتایا کہ مراقشی شہری، جس کا نام صرف یوسف ال اے کے طور پر ظاہرکیا گیا ہے، پر جنوری 2022 سے مراقش کی حزب اختلاف کی احتجاجی تحریک الحراک الشعبی (عوامی تحریک) کے اراکین کی جاسوسی کا سخت شبہ ہے۔