جرمنی میں چرچ کو مسلمانوں کیلئے بھی کھول دیا گیا

,

   

برلن۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام) برلن میں ایک چرچ کو مسلمانوں کیلئے بھی کھول دیا گیا تاکہ وہاں وہ عبادت کرسکے ۔ لاک ڈاؤن کے قواعد کے باعث مساجد میں جگہ کی تنگی ہورہی تھی جس کے باعث چرچ کے دروازے بھی مسلمانوں کیلئے کھول دیئے گئے جہاں مسلمانوں نے عبادت کی ۔ چرچ میں بھی عبادت کے دوران 1.5میٹر کی دوری کو برقراری رکھا بھی ضروری تھا۔ نیوکولین ضلع کی دارالسلام مسجد میں اجتماع کی گنجائش نہیں تھی ۔ اس موقع پر جمعتہ الوداع کی نماز کی ادائیگی کیلئے مارتھا لوتھران چرچ نے مسلمانوں کو عبادت کرنے کی جگہ فراہم کی ۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا بھر میں تمام مذاہب کی عبادتیں متاثر ہوئی ہیں ۔ مسجد کے امام نے چرچ کی جانب سے جگہ کی فراہمی کو اچھی علامت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے ہم سب کو ایک کمیونٹی میں تبدیل کردیا ہے ۔ اس بحران میں تمام عوام کو یکجا کردیا ۔ چرچ کے پادری نے بھی سرویس میں حصہ لیا ۔