جرمنی کی تمام زمینی سرحدوں پر عارضی چیکنگ کی مدت میں توسیع

   

برلن: جرمن وزارت داخلہ نے ملک کی تمام سرحدوں پر عارضی چیکنگ کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ برلن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے پیر کو ملک کی تمام زمینی سرحدوں پر پاسپورٹ کنٹرول میں توسیع کا اعلان کیا۔یہ کنٹرولز، جن کا مقصد بغیر ویزے کے جرمنی میں داخل ہونے والے لوگوں کی تعداد کو روکنا ہے، غیر قانونی نقل مکانی کو محدود کرنے کے بارے میں بڑھتی ہوئی بحث کے درمیان سامنے آئے ہیں۔وزیر داخلہ فیزر نے کہا کہ یہ روک تھام غیر قانونی ہجرت کو محدود کرنے اور اسلام پسند دہشت گرد گروپوں اور سرحد پار جرائم پیشہ تنظیموں کے خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔فیزر نے کہاکہ ہم اپنے ملک میں لوگوں کو اس صورت حال سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔