جرمنی کی چین کو شکست کے ساتھ فیفا ویمنس ورلڈ کپ کا سنسنی خیز آغاز

   

رینیس ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کو فیفا ویمنس ورلڈ کپ کا تین میاچس سے آغاز ہوا۔ پہلے میچ میں جرمن نے چین کو 1-0 سے ہفتہ کو شکست دی۔ جرمنی کی 19 سالہ گیلہ گون نے 66 ویں منٹ میں جن کے خلاف گول کرکے اپنے ملک کو سبقت دلا دی اور گرگروپ بی کے ایک اور مقابلہ میں اسپین نے پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ساؤتھ آفریقہ ٹیم کو 3-1 سے شکست دے دی اور تیسرے میچ میں باروے کی ادا ہیگربرگ نے 3 گول بناکر صرف منٹ میں نائجیریا کو 3-0 سے شکست فاش دے دی۔ جرمن ٹیم نے چین کے ساتھ اپنے میچ میں شکایت کی کہ چین کے کھلاڑی ان کے ٹخنوں کو نشانہ بنارہے تھے۔ جرمن کپتان الیگزینڈرا پاپ نے کہا کہ چینی کھلاڑی اپنے کھیل میں تاخیر کرکے ان کے ٹخنوں کو چوٹ پہنچا رہے تھے، کوچ مارٹینا داس نے کہا کہ ان کی کھلاڑی ڈیرسینی ماروزسان کو نمٹنے میں شدید چوٹ آئی اور ایسا لگ رہا تھا کہ یہ کھیل بجائے دوستانہ کے مسابقتی کھیل الگ رہا تھا۔