جرمن صدر نی یونان میںنازی دور کے جرائم پر معذرت خواہی

   

برلن : جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی فوجیوں کے ہاتھوں مسمار کردہ ایک یونانی گاؤں کا دورہ کیا۔ تاہم جرمن صدر نے نازیوں کے قبضے کے حوالے سے زر تلافی کی ادائیگی کے یونانی مطالبات مسترد کر دیے۔ وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے جمعرات کے روز یونان کے اس گاؤں کے دورے کے دوران اپنی اور جرمنی کی طرف سے معذرت کی، جسے نازی فوجیوں نے دوسری عالی جنگ کے دوران یونان پر قبضے کے دور میں مسمار کر دیا تھا۔ صدر اشٹائن مائر ایسے پہلے جرمن سربراہ مملکت ہیں، جنہوں نے کریٹے کے جزیرے پر کنڈانوس نامی اس گاؤں کا دورہ کیا۔ وفاقی جرمن صدر نے اس موقع پر کہا، ’’میں آپ سے، تب زندہ بچ جانے والے تمام افراد اور ان کی اولاد سے ان سنگین جرائم کے لیے معافی مانگتا ہوں، جو جرمنوں نے یہاں کیے تھے۔