جرمن چانسلر کا پوٹن کو 2 برس بعد ٹیلی فون

   

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر پوٹن سے دو برس بعد فون پر رابطہ ہوا ہے۔ روس کے صدر نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین رکاوٹ بنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہے، مگر معاہدے کے لیے تنازعہ کی جڑ ختم کی جائے۔ صدر پوٹن نے مزید کہا کہ سیکوریٹی ایشوز پر روس کے تحفظات دور کیے جائیں اور علاقائی حقائق مدنظر رکھے جائیں۔