جسٹس سادات اللہ حسینی کا انتقال

   

حیدرآباد 13 جنوری ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ متحدہ آندھرا پردیش ہائیکورٹ کے سابق جج و سابق صدر نشین اے پی اقلیتی کمیشن جسٹس سید سادات اللہ حسینی ولد جناب سید رحمت اللہ حسینی ساکن قدیم ملک پیٹ کا بہ عمر 87 برس جمعہ 13 جنوری کی سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ مرحوم اے پی ہائیکورٹ کے کارگذار چیف جسٹس بھی تھے ۔ نماز جنازہ ہفتہ 14 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد نور قدیم ملک پیٹ نزد پانی کی ٹانکی میں مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان فرمان واڑی عابڈز میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ تفصیل کیلئے فون نمبر 9966712998 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔