جسٹس ستیہ نارائن مورتی تروپتی بھگدڑ واقعہ کی تحقیقات کریں گے

   

حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے تروپتی میں 8 جنوری کو پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس ستیہ نارائن مورتی کی قیادت میں تحقیقات کا اعلان کیا گیا۔ جسٹس ستیہ نارائنا مورتی کے تقرر سے متعلق حکومت نے احکامات جاری کئے۔ تحقیقاتی کمیشن کو اندرون چھ ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 8 جنوری کو درشن کیلئے ٹکٹ کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ میں 6 یاتریوں کی موت واقع ہوئی تھی اور کئی یاتری زخمی ہوگئے تھے۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا اعلان کیا تھا اور مہلوکین کو تروملا تروپتی دیواستھانم سے فی کس 25 لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا گیا۔ اس واقعہ پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جائے واقعہ کا فوری طور پر معائنہ کیا اور ذمہ دار بعض عہدیداروں کو بھی معطل کیا گیا تھا۔ 1