جسٹس وینکٹ سنجے کمار منی پور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

   

حیدرآباد: جسٹس پی وینکٹ سنجے کمار کو منی پور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ۔ جسٹس سنجے کمار پنجاب ‘ہریانہ ہائیکورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تلنگانہ ہائیکورٹ ان کا پیرینٹ ہائیکورٹ ہے ۔ 14 اگست 1963ء کو حیدرآباد میں جسٹس کمار کا جنم ہوا اور سینٹ پال اسکول، حمایت نگر میں تعلیم حاصل کی جبکہ نظام کالج سے کامرس گریجویشن کیا۔ انہوں نے 1988 میں دہلی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور بار کونسل آندھرا پردیش میں شامل کرایا۔ جسٹس کمار متحدہ آندھرا پردیش میں 2000ء تا 2003ء گورنمنٹ پلیڈر رہ چکے ہیں۔ 2008میں انہیں آندھرا پردیش ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا ۔ 2010ء میں انہیں مستقل جج بنایا گیا۔ تقسیم آندھرا پردیش کے بعد جسٹس کمار نے تلنگانہ میں خدمات انجام دیں اور اکتوبر 2019ء میں تبادلہ پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ کیا گیا۔ تبادلے پر وکلانے ایک ہفتہ تک عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔