جشن آمد رسول و میلادالنبی ﷺ

   

حیدرآباد 21 ستمبر (راست) مرکزی بزم میلادالنبی کے زیراہتمام نور کی برسات کانفرنس کا اجلاس 22 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے۔ قاری محمد عبداللہ صوفیانی کی قرأت کلام پاک کے بعد نعت شریف ہوگی۔ نگران محفل کے خطبہ استقبالیہ کے بعد مہمان مقرر مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی القادری کا خطاب ہوگا۔
٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر میلادالنبی ﷺ کی محفل 22 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازی علیہ الرحمہ، شکر گنج مقرر ہے۔ مولانا سید شاہ کلیم اللہ محمد محمدالحسینی کاشف پاشاہ بندہ نوازی بعنوان ’’جشن میلاد پاک کا شرعی طریقہ و آداب‘‘ خطاب کریں گے۔
٭ تحریک اسلامی کے زیراہتمام محفل جشن آمد رسول ﷺ 22 ستمبر کو بعد نماز عشاء روبرو مسجد حضرت بلالؓ بھولکپور مشیرآباد مقرر ہے۔ جناب محمد عبدالرشید قادری، محمد عبداللطیف قادری ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہمان خصوصی امیر تحریک اسلامی، مفتی محمد آصف بلال قادری اور نگران تحریک اسلامی، مولانا مفتی محمد فاروق رضا قادری کے خطابات ہوں گے۔
٭ جلسہ عظمت مصطفی ﷺ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں منعقد ہے۔ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی المعروف ممشاد پاشاہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے معجزات پر خطاب کریں گے۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی نقشبندی کا بھی خطاب ہوگا۔
٭ عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس و فیضان نقشبند درگاہ حضرت سید شاہ نورالعلیٰ حسنی الحسینی نقشبندی قادریؒ باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں منعقد ہے۔ خطاب مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری، مولانا علی پاشاہ بعنوان ’’علم اور اعمال صالحہ‘‘ کی فضیلت پر خطاب کریں گے۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری نقشبندی بھی خطاب کریں گے۔
٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام جلسہ میلادالنبی ﷺ 22 ستمبر بوقت بعد نماز عشاء مسجد الٰہی گڈی ملکاپور مراد نگر منعقد ہے۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی چشتی قادری نگرانی کریں گے۔ مرزا شاہ نواز بیگ قادری، محمد مجیب قادری، محمد علی قیصر قادری اور محمد عبدالمتین قادری کے خطابات ہوں گے۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی چشتی قادری کا بیان ہوگا۔