جعلی بانڈ پیپر ریاکٹ بے نقاب، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/6ستمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے حسینی علم پولیس کی مدد سے جعلی بانڈ پیپر ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے جعلی اسٹامپ پیپرس برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی کا سرغنہ 40 سالہ محمد سید اظہر الدین ساکن چندو لال بارہ دری ہے جو اپنے ساتھیوں 46 سالہ محمد عنایت علی ساکن دودھ باؤلی اور جہاں نما کے ساکن فیروز کی مدد سے یہ ریاکٹ چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اظہر الدین پرانی تاریخ کے 100، 50، 20 اور 10 روپئے کے اسٹامپ پیپرس فروخت کررہا تھا۔ ان اسٹامپ پیپرس کو پرانی تاریخ میں دستاویزات کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔ ٹاسک فورس نے ان کے قبضہ سے کئی بانڈ پیپرس اور جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی برآمد کرلئے۔ ب