جمال خشوگی کے سابق وکیل کی سزائے قید ختم

   

ریاض : مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کے سابق وکیل کو متحدہ عرب امارات کی عدالت سے منی لانڈرنگ کے الزام میں سے قید کی سزا ختم کر دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق عاصم غفور کو امریکہ میں ٹیکس چوری کے خلاف آپریشن سے جڑی منی لانڈرنگ کے الزام میں جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ابوظہبی کی عدالت نے عاصم غفور کو تین سال قید یا 50 لاکھ درہم (14 لاکھ ڈالرز) جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنادیا۔عاصم غفور کوگذشتہ ماہ دبئی ائیر پورٹ سے گرفتاری کے بعد 3 ملین درہم جرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عاصم غفور کے سابق کلائنٹ جمال خشوگی کو 2018 میں استنبول میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔