جمعہ کے بیانات میں فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل

   

حکومت کے موقف کی شدید مذمت ،مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری کابیان
حیدرآباد :۔ مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد و نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے فرانس میں گستاخانہ کارٹونس کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلا لحاظ مسلک و مشرب تمام آئمہ مساجد و خطیب حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے بیان میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و رفعت اور انسانیت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کو خوب واضح کریں، ناموس رسالت کی حفاظت سے متعلق مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں سے واقف کروائیں اور فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی پرزور اپیل کریں۔آخر میں مولانا مظاہری نے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانسیسی سفیر سے جواب طلب کرے یا انہیں واپس کردے، دوسرییہ کہ فرانسیسی مصنوعات کا اپنے ملکوں میں مکمل بائیکاٹ کریاور ان کی در آمدات پر پابندی عائد کرے۔ اس طرح سرکاری و سفارتی سطح پر فرانس کے خلاف موثر انداز میں احتجاج کو یقینی بنائے، مولانا نے فرانس کی حمایت میں حکومت ہند کے موقف پر اپنی شدید ناراضگی کااظہار کیا۔