ممبئی : جمعیتہ علماء مہاراشٹرا کے صدر اور مجلس عاملہ کے رکن مولانامستقیم احسن اعظمی آج نماز فجر سے کچھ پہلے اس عالم فانی سے رخصت ہو گئے -اس کی اطلاع محمد اطہر مستقیم نے دی ہے ۔ان کی تدفین بعد نماز عصرجنوبی ممبئی کے مجگاوں میں واقع ناریل واڑی مسلم قبرستان میں عمل میں آئی۔مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال سے جمعیۃ علماء کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے بلکہ ممبئی میں ملی اور سماجی تنظیموں نے بلا مذہب وملت ان کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔جمعیۃ علماء مہاراشٹرا (مولانا ارشد مدنی) کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا، مولانا اعظمی جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کے انتہائی متحرک اور فعال صدر تھے ۔