جمعیۃ علماء ہند راجستھان کی ضروری اشیاء کی تقسیم

   

نئی دہلی: نوح فرقہ وارانہ فساد کے علاوہ پلول اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں فساد متاثرین کی بازآبادکاری اور انہیں پاوں پر کھڑے کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند(مولانا ارشد مدنی) نے ریہڑی و تجارت کی ضروری اشیاء تقسیم کی ہے ۔ جمعیۃ علماء راجستھان کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد قاسمی نے بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شرپسندوں کے ذریعہ نقصان پہنچائی گئی چھوٹے تاجروں کی دکان و ریہڑی کھوکھے توڑ دئے گئے تو جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے انکی باز آباد کاری کا کام تیزی سے جاری ہے ۔جاری ریلیز کے مطابق جمعۃ علماء ہندکے صدر مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر اسی ضمن میں ہوڈل اسمبلی کے قصبہ حسن پور کے گاؤں مہرو کا نگلہ میں انکو ریہڑی و تجارت کی ضروری اشیاء تقسیم کی گئی، اس سے قبل بھی جمعیۃ علماء ہند نے حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کے حکم پر و مولانا راشد قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء راجستھان کی سرپرستی میں جمعیۃ علماء ضلع پلول کے صدر حضرت مولانا لقمان قاسمی ، مفتی محمد وسیم قاسمی، محمد مبارک آلی میؤ کی دیکھ ریکھ میں ہوڈل اسمبلی کے گاؤں سیولی کے قبرستان اورعیدگاہ کی مرمت کا انجام دیا گیا ہے ۔