جموں: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی خواتین ونگ نے منگل کے روز یہاں نئی بستی میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کیخلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ایک احتجاجی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شدید گرمی کے باوجود یہاں اسمارٹ میٹر لگانے کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے جمع ہوئے ۔