جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن کے درمیان مرکزی وزیر کا کسانوں کے معاملات پر تبادلہ خیال

   

نئی دہلی:جموں وکشمیر گورنر کے مشیر کے کے شرما نے لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کی مشکلات کو لے کر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگ توما سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کیا، مرکزی وزیر نے لاک ڈاؤن کے دوران کاشت کاری وغیرہ کو لے جموں وکشمیر انتظامیہ کے اٹھاۓ گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

گورنر کے مشیر نے مرکزی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ اس بات کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کو فصلوں کی کٹائی کا اچھی طرح موقع دیا جا سکے اور اسکے صحیح جگہ پر درآمد بھی کیا جا سکے۔