جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن :منوج سنہا

   

جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ لوگوں کو اکسانے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یونین ٹریٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تمام تر کوششیں جاری ہیںکسی کا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا: ‘بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار لوگوں کو اکسا رہے ہیں’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ میں یونین ٹریٹری کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعمیر و ترقی کا حصہ بن جائیں اور اپنے مستقبل کو تشکیل دیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے اقتصادی حالات صنعتی سرمایہ کاری سے مزید مستحکم ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ فروری میں ہم پچیس ہزار کروڑ سرمایہ کاری کی توقع کرتے ہیں۔