جموں و کشمیر کے کولگام میں جھڑپیں

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوںکا آغاز ہوا ہے ، جس کی اطلاع سیکورٹی عہدیداروں نے چہارشنبہ کودی۔یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آدھی رات کے قریب کولگام کے ہادیگام گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔