جموں کشمیر کے متعلق ہندوستان کااقدام تاریخی غلطی۔ عمران خان۔

,

   

ہندوستان کے کشمیر میں ائی تبدیلیوں کو پوری طرح داخلی معاملہ قراردیا اور نئی دہلی نے اشارہ دیا کہ کشمیر معاملہ مستقبل میں اسلام آباد سے با ت چیت کا حصہ نہیں رہے گا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز کہاکہ ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کا جموں او رکشمیر سے خصوصی موقف برخواست کرنے کا فیصلہ ایک”تاریخی غلطی“ ہے یہ کہ کشمیر کی ”آزادی“ کے لئے اس کے دروازے کھلے رہیں گے۔

خان نے یہ تبصرہ ٹیلی ویثرن اور ریڈیو پر قوم سے خطاب کے دوران کیا‘ حکومت ہند کی جانب سے 5اگست کے روز علاقے کی خودمختاری برخواست کرنے کے متعلق لئے گئے فیصلے کے بعد عمران خان کا یہ دوسرا خطاب تھا۔

خان نے مودی‘ بی جے پی او رآر ایس ایس کے نظریات پر اپنے حملے کے سلسلے کو جاری رکھا۔مودی نے ”تاریخی غلطی“ کی یہ حوالہ دیتے ہوئے عمران نے کہاکہ”وقت ثابت کرے گا کہ کشمیر کے لوگوں کو ایک تاریخی موقع اپنی آزادی کے ہندوستان کے تکبر والے رویہ سے ملا ہے“۔

ہندوستان کے کشمیر میں ائی تبدیلیوں کو پوری طرح داخلی معاملہ قراردیا اور نئی دہلی نے اشارہ دیا کہ کشمیر معاملہ مستقبل میں اسلام آباد سے با ت چیت کا حصہ نہیں رہے گا۔

خان نے کہاکہ مذکورہ اقوام متحدہ پر ذمہ داری ہے کہ کشمیری عوام ریفرنڈم کے ذریعہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ”وہ(ہندوستان) نے اپنا ٹرمپ کار ڈ کھیل رہا ہے‘ ان کے پاس کوئی کارڈ کھیلنے کے لئے نہیں ہے۔اب جوکچھ بھی چاہئے وہ ہمیں او ردنیا کو کرنا ہے“۔

خان نے بڑے ممالک سے سوال کیاکہ آیا وہ اپنی معاشی مفادات کے لئے ہندوستان کے کشمیرمیں کاروائی پر حاموش ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ”کیونکہ انہیں معلوم ہے دونوں ممالک نیوکلیر طاقتیں ہیں۔ نیوکلیر جنب میں کسی کی جیت نہیں ہوگی۔ علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوگا‘ مگر سارے دنیاکو اس کے نتائج بھگتنا پڑے گا“