جمیکا کیساتھ شراکت داری اور تعاون کیلئے تیار ہیں :صدر کووند

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان جمیکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارت، علم اور مہارت کا اشتراک کرنے کیلئے تیار ہے جس سے جمیکا کی تعلیم اور کاروباری منظرنامے میں تبدیلی آئے گی۔صدر کووند نے منگل کو کنگسٹن میں جمیکا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔کووند نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ایک نمائندہ ہونے کے ناطے ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ جمیکا کی شاندار جمہوریت کیقائدین کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔ یہ ہند نژاد افراد کی موجودگی اور ثقافتی تعلقات کا ثبوت ہے۔