جمی کی برابری کرنے اب کسی فاسٹ بولر کے بس میں نہیں :براڈ

   

نئی دہلی۔ انگلینڈ کے سبکدوش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اپنے دیرینہ بولنگ ساتھی جیمز اینڈرسن کی 700 ٹسٹ وکٹوں کا سنگ میل حاصل کرنے کی تعریف کی اور ان کا ماننا ہے کہ کوئی بھی فاسٹ بولرجمی نے جو حاصل کیا ہے اس کا مقابلہ نہیں کرپائے گا۔ طویل فارمیٹ میں وکٹوں کے لحاظ سے 700 کے ہندسے کے عبور کرنا اب کسی فاسٹ بولر کے بس کی بات نہیں ۔ اینڈرسن نے دھرم شالہ میں ہندوستان کے خلاف پانچویں اور آخری ٹسٹ کے تیسرے دن کلدیپ یادیوکو آؤٹ کرکے 700 ٹسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبورکیا اور ایسا کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔ اب وہ متھیا مرلی دھرن اور شین وارن کے بعد ٹسٹ میں وکٹ لینے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اس کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے اور میں کسی دوسرے فاسٹ بولرکو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ جب لوگ جمی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ آگے بڑھنے کے لیے لگن اور ذہنی لچک کا ذکر کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ آپ 41 سال کے ہونے کے بعد بھی ایسا کارنامہ انجام دیتے ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں جمی کی مہارت پر حیران ہونا چاہیے، واقعی، کیونکہ اس نے مختلف حالات میں اتنی زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے بہترین چیلنج کا سامنا کیا۔ 20 سال سے زیادہ عرصے سے دنیا میں بیٹرس کو پریشان کررہے ہیں ۔
نئی دہلی ۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا اگلا سیزن 22 مارچ کو شروع ہو رہا ہے۔ اس میں سب کو رشبھ پنت کی واپسی کا انتظار ہے۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان پنت پچھلے سیزن میں نہیں کھیلے تھے کیونکہ ان کا ایک کار حادثہ ہوا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ امید کی جا رہی ہے کہ پنت اس سال واپسی کریں گے لیکن پنت کے پرستاروں کو ایک جھٹکا لگ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنت کو ابھی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے۔ دہلی کیپٹلس کے ڈائریکٹر سوروگنگولی نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ پنت کو 5 مارچ کو این سی اے سے فٹنس سرٹیفکیٹ مل جائے گا، لیکن رپورٹس کے مطابق ایسا نہیں ہے۔ این سی اے نے اسے سرٹیفکیٹ نہیں دیا ہے ، اس کے بعد اب انکی آئی پی ایل میں واپسی پر سوالیہ نشان ہنوز گہرا ہے۔